ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پنجاب میں  پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے بیوی سمیت 5 لوگوں پر چلائی گولی، 4 کی موت 

پنجاب میں  پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے بیوی سمیت 5 لوگوں پر چلائی گولی، 4 کی موت 

Sun, 16 Feb 2020 17:40:57    S.O. News Service

موگا، چنڈی گڑھ/16 فروری (آئی این ایس انڈیا) پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نے گاؤں جلال پور میں گھریلو تنازعہ کے باعث اتوار کی صبح قریب 6 بجے بیوی اور 3 سسرال والوں (ساس اور سالے کی بیوی) کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ میں سالے کی 10 سال کی بچی بھی زخمی ہے۔

دراصل ہفتے کی شام ملزم کانسٹیبل کا سسرال میں تنازعہ ہوا تھا۔ اس کے بعد دھرم کوٹ پولیس اسے لے کر چلی گئی تھی۔ ملزم نے صبح 6 بجے لوٹ کر اے کے -47 سے واردات کو انجام دیا۔ بعد میں اس نے اپنے جرم کو قبول کرلیا۔ملزم کلویندر سنگھ موگا پولیس لائن میں انسداد فساد گروپ کو لیڈ کرتا ہے۔ بیوی کے سا تھ تنازعہ چل رہا تھا۔  بتایا گیا ہے کہ جھگڑے کے بعد بیوی میکے چلی جاتی تھی۔ اس بات پرکلویندر سسرال کے لوگوں سے بھی انتہائی خفا تھا۔

ملزم کانسٹیبل نے سسرال پہنچتے ہی سرکاری اے کے- 47 رائفل نکالی اور فائرنگ شروع کر دی۔ واقعہ میں بیوی، اس کاسالا اور سالے کی بیوی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ 65 سالہ ساس کور کو سنگین حالت میں موگا کے سول ہسپتال میں لایا گیا تھا. یہاں علاج کے دوران اس کی بھی موت ہو گئی۔ واقعہ میں سالے  کی 10 سالہ بیٹی زخمی ہو گئی۔ وہیں مارے گئے سالے کے 2 بچوں نے پڑوسیوں کے گھر میں چھپ کر جان بچائی۔ دس سالہ بچی کو متھراداس سول ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

واردات کے بعد ملزم نے چھت پر چڑھ کر زور سے چیخنے لگا۔ پولیس کے پہنچنے پر ہتھیار ڈال دیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ملزم پولیس اہلکار کی   بیوی کے ساتھ تنازعہ ہوا تھا جس کے بعد وہ بیٹی کو لے کر میکے چلی گئی تھیں۔


Share: